تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چھوٹے کاروباری اداروں کیلیے شاہ سلمان کا بڑا اعلان

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے چھوٹے اور درمیانی تجارتی اداروں کی سہولت کے لیے بینک قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد ہونے والے آن لائن اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس میں سعودی ریلوے آرگنائزیشن (ایس آر او) کو ختم کرکے اسے سعودی عرب ریلوے (ایس اے آر) میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس آر او کے تمام کام اس کے متعلق فیصلے، لائسنس اور سرکاری دستاویزات کے علاوہ املاک ایس اے آر (سار) کے حوالے کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سعودی کابینہ نے چھوٹے اور درمیانی تجارتی اداروں کی سہولت کے لیے خصوصی بینک قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے ارکان کو مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے موصول ہونے والے پیغام کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

سعودی کابینہ نے ابہا ائیر پورٹ کو نشانہ بنانے کی حوثی باغیوں کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس مناسب جوابی کارروائی کا حق محفوظ ہے۔

کابینہ نے اربیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کابینہ نے متعلقہ کمیٹی کی طرف سے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا اور انسداد کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -