تازہ ترین

سعودی عرب: اوقاتِ کار میں کمی اور دو چھٹیوں سے متعلق اہم وضاحت

سعودی عرب میں پرائیویٹ سیکٹر میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کے معاملے پر اہم وضاحت آگئی۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو چھٹیوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان سعد آل حماد نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی جانب سے ہفتہ وار دو چھٹیوں کا مطالبہ شدت سے کیا جارہا ہے اس حوالے سے مجوزہ ترمین کا جائزہ لیا جارہا ہے اور کوشش ہے کہ ایسا فیصلہ ہو جس سے ملازمین کا مقصد بھی حاصل ہو جائے اور لیبر مارکیٹ کا مفاد بھی متاثر نہ ہو۔

سعد آل حماد نے کہا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ دو دن کی چھٹی اور یومیہ اوقات کار میں کمی کا نتیجہ پرائیویٹ سیکٹر میں سعودیوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو کچھ نیا ہو گا اسے سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا اور وزارت کے ماتحت سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے بھی رائے عامہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -