اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

سعودی ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (17 اپریل 2026): وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی موجودگی میں سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سعودی ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے معاہدے کی تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی، جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے شرکت کی۔ جب کہ امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے درمیان طے پایا، جس کے تحت اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی۔

معاہدے پر سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمن المرشد اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے۔

یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور دیرینہ اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔

5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ! سعودی عرب کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں