تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی کسٹم اہلکاروں کا کارنامہ : اناروں کے ذریعے اسمگلنگ، بڑی کھیپ پکڑلی

دمام : سعودی محکمہ انسداد منشیات نے دمام اور جدہ پورٹ پر 78 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نشہ آور گولیاں لبنان سے لائی گئی تھیں۔

جدہ پورٹ پر اناروں کے کارٹن سے 53 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ جبکہ دمام پورٹ پر 24 لاکھ 66 ہزار سے زیاد منشیات کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے نے محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان سے آنے دمام کی بندرگاہ پر آنے والی پھلوں کی شپمنٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آنے والی شپمنٹ میں مختلف پھل و دیگر سامان تھا تاہم اس میں شامل اناروں کے خصوصی کارٹن دیکھ کر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں کو شک ہوا۔

محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے شک ہونے پر انسداد منشیات کی ٹیم کو شپمنٹ کے بارے میں مطلع کیا جنہوں نے اناروں کی کھیپ کو اتار کراس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اناروں میں انتہائی مہارت کے ساتھ نشہ آور گولیاں چھپائی گئی ہیں۔

کیپٹن النجیدی نے مزید کہا کہ اناروں کی کھیپ سے برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 53 لاکھ 83 ہزار400 تھی جنہیں اس خوبصورتی اور مہارت سے اناروں کے اندر چھپایا گیا تھا کہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ انار کے اندر منشیات رکھی گئی ہے۔

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں محکمہ نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لے لیا جو شپمنٹ کو حفر الباطن لے جانے کے لیے آئے تھے۔ گرفتار ملزمان میں چار سعودی جبکہ ایک قبائلی علاقے کا فرد شامل ہے۔ پانچوں ملزمان کے خلاف منشیات اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ان کا چالان پراسیکیوشن کی عدالت کو ارسال کردیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سیکریٹری کسٹم فار سیکیورٹی افیئر محمد النعیم نے بتایا کہ اسمگلنگ کی کوشش کی اطلاع تھی۔ جدہ اسلامی بندرگاہ کے سعودی کسٹم نے لبنان سے 5.3 ملین نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

لبنان سے بندرگاہ پھل پہنچتے ہی سعودی کسٹم افسران نے ان کی تلاشی لی۔ منشیات 53 لاکھ 83 ہزار 400 انار کے خول میں انتہائی مہارت سے چھپا کر اسمگل کی جارہی تھیں۔ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پانچ ملزمان پکڑے گئے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ لبنان سے جتنی نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں وہ پھلوں اور سبزیوں میں چھپا کر اسمگل کی جانے والی کل نشہ آور گولیوں کا 75 فیصد سے زیادہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -