تازہ ترین

سعودی عرب : سوشل میڈیا صارفین کو حکومت کی اہم ہدایات

ریاض : سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنا یا کسی قسم کی دینی یا معاشرتی اقدار پر تنقید کرنا قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے، ایسے صارف کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ قومی سلامتی کے خلاف مواد تیار کرنا یا شیئر کرنا یا اپنے ڈیسوائسز میں محفوظ کرنا جرم ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ دینی و معاشرتی اقدار کو نشانہ بنانا یا دوسرے لوگوں کی نجی زندگی کو متاثر کرنا بھی قابل سزا جرم ہے۔

اس طرح کا مواد تیار کرنا، شیئر کرنا یا اپنی ڈیوائس میں محفوظ کرنا قابل مواخذہ ہوگا۔مذکورہ بالا خلاف ورزیاں سائبر کرائم میں شامل ہیں جن پر 5سال تک قید اور 30 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مختلف اوقات میں حکومتی فیصلے جاری ہوتے رہتے ہیں، ان فیصلوں کو مذاق کا موضوع بنانا، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا یا شخصیات کا استہزا کرنا بھی جرم ہے۔

اسی طرح کسی چیز کے بارے میں غلط معلومات شیئر کرنا، بے بنیاد اور غیر معروف ذرائع سے آنے والی معلومات لوگوں میں پھیلانا اور معاشرے کو بھٹکانا یا رائے عامہ کو مخالف بنانا بھی قابل مواخذہ ہے۔

Comments

- Advertisement -