ریاض: سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار خاتون مملکت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ دھڑلے سے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتی تھی۔
مشہور خاتون کی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ پر ویڈیو دیکھی گئی۔ سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایکٹیویسٹ مقامی خاتون ہیں جواسنیپ چیٹ پر کافی شہرت رکھتی ہے۔
محکمہ کے مطابق خاتون تیز رفتار گاڑی چلانے سمیت دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی۔
اسنیپ چیٹ پر فخریہ انداز میں قوانین کی خلاف کی ویڈیوز شیئر کرنے پر اسے سزا دی جائے گی جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد ہونے کے امکانات ہیں۔
اس وقت سعودی خاتون محکمہ ٹریفک کی حراست میں ہے۔