تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

سعودی عرب: سوشل میڈیا صارفین خبردار!

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مزاق پر مبنی مواد شیئر کرنے پر سخت سزائیں تفویض کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مذاق کرنے والوں کو 50 لاکھ ریال جرمانے سمیت 3 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے ماہر قانون ڈاکٹر ماجد قاروب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پرینک یا تضحیک پر مبنی مواد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رضامندی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ تضحیک آمیز مواد کی ترویج بھی قابل سزا جرم ہے۔ ایسے مواد کو لائک، شیئر کرنا بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ماہر قانون نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والوں کو 5 سے 50 لاکھ ریال جرمانہ اور 6 سے 3 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -