تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب: کاروبار کے حوالے سے خصوصی ادارہ قائم

ریاض: سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ مملکت میں آن لائن کاروبار سے متعلق خصوصی ادارہ قائم کیا گیا ہے جو سرگرمیوں کا جائزہ لے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یہ خصوصی ادارہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے گا اور خلاف ورزیاں رپورٹ ہونے پر ایکشن بھی لے گا، متعلقہ کاروباری مراکز پر افسران تعینات کردیے گئے۔

ترجمان سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تمام بڑے آن لائن شاپنگ سینٹرز پر خصوصی ادارے کے رابطہ افسران تعینات کیے گئے ہیں، صارفین اپنے حقوق کے تحفظ اور تازہ صورت حال سے انہیں مطلع کریں تاکہ درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکے، شاپنگ قانون کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کا طریقہ کار بھی متعین کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بنائی گئی یہ کمیٹی کاروباری ادارے کو بند کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔

حالیہ دنوں سعودی وزارت وتجارت نے متعلقہ کاروباری اداروں پر لاکھوں ریال جرمانے عائد کیے۔ جبکہ 17 آن لائن شاپنگ سینٹرز کو نقلی مصنوعات پیش کرنے اور فرضی سیل ظاہر کرنے پر سزائیں دی گئیں۔

Comments

- Advertisement -