پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں اسپورٹس گاڑیوں سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (5 جنوری 2026): سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے مملکت میں ہائی پرفارمنس گاڑیوں (اسپورٹس گاڑیوں) کے لیے اہم اعلان کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تیل کمپنی آرامکو نے مملکت میں اسپورٹس گاڑیوں کے لیے رواں ماہ پٹرول 98 لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ریاض، دمام اور جدہ کے علاوہ ان شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں کے پٹرول پمپس پر پٹرول 98 فراہم کیا جائے گا۔ اور اس کی طلب میں اضافے کے جائزے کے بعد پٹرول 98 کی دستیابی دیگر علاقوں تک بھی بڑھائی جائے گی۔

اس حوالے سے آرامکو کا کہنا ہے کہ پیٹرول 98 سپورٹس گاڑیوں کے لیے مثالی ہے، جو ان کے ہائی پرفارمنس انجنوں کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا، اوراس نوعیت کی بیشتر گاڑیاں شہروں میں موجود ہیں۔

آرامکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے پٹرول کی قیمت کمپنی کی ویب سائٹ پر مقامی مارکیٹ میں لانچ کے وقت ریٹیل فیول سیلز سیکشن میں دیکھی جا سکے گی۔ علاوہ ازیں اس کی قیمت کا جائزہ بھی وقتاً فوقتاً کیا جاتا رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں