تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: انتظار کی گھڑیاں ختم!

سعودی عرب میں کوروناویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے خواہش مند افراد کو اب انتظار نہیں کرنا پڑے گا، حکومت نے ہر عمر کے افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دینا شروع کردی۔

مملکت میں شہری ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد دوسری ڈوز کے منتظر تھے، حکومت نے قبل ازیں دوسری خوراک کی تاریخیں یہ کہہ کر ملتوی کردی تھیں کہ دنیا کو ویکسین کی قلت کا سامنا ہے اور اہم ابھی پہلی ڈوز نہ لگوانے والوں کو ترجیحی بنیاد پر پہلی خوراک دیں گے۔

بعد ازاں سعودی حکومت نے دوسری خوراک کا آغاز کیا لیکن مخصوص افراد کو دی جانے لگیں لیکن اب تمام ایج گروپ کے افراد بھی ویکسین کی دوسری خوراک لگوا سکیں گے۔

Saudi Arabia starts giving second dose of vaccine for all age groups

مملکت میں گزشتہ روز(11 جولائی) سے تمام عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک میسر ہے۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم ‘صحتی’ ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کی تاریخ لی جاسکتی ہے جہاں ہر عمر کے افراد کو ویکسین سینٹر اور تاریخیں دی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 60 سال یا اس سے زائد اور پھر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی جارہی تھی تاہم اب یہ حد ختم کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -