The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب نے 9 ممالک سے فضائی اور بحری رابطے معطل کردیے

ریاض : سعودی حکومت  نے 9 ممالک سےفضائی اور  بحری  رابطے معطل کردیے، ممالک میں کویت، بحرین، لبنان، شام، جنوبی کوریا، مصر، اٹلی اور عراق شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر نو ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی اور ان ممالک سےفضائی اور  بحری  رابطے بھی عارضی طور پر معطل کردیے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی سفارشات اور وائرس کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر عارضی طور پر مذکورہ ممالک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کے مطابق فیصلے کے نفاذ کے بعد کسی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو ان ممالک جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ان ممالک میں گزشتہ 14 دنوں کے دوران قیام کرنے والا غیر ملکی سعودی عرب نہیں آ سکتا۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، سعودی عرب کا شہر لاک ڈاؤن

خیال رہے سعودی عرب نے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد وزات داخلہ نے قطیف شہر کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شہر میں کسی کو داخل ہونے اور نہ ہی شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی‘۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ’ محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کی سفارشات کے بعد کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

قطیف میں تمام سرکاری و نجی اداروں کو بند کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا، اس کے ساتھ ہی اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں