تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: اچانک یہ کیا ہوگیا!

ریاض: سعودی شہر الخبر میں اچانک زمین دھنسنے سے گاڑی گڑھے میں پھنس گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الخبر کے علاقے اندلس میں تجارتی کمپلیکس کے قریب یہ حیران کن واقعہ پیش آیا، زمین میں دھنسنے والی گاڑی کو نکال لیا گیا ہے۔

شہر کی بلدیاتی کونسل کے افسران نے ماہرین کے ہمراہ جائے وقوع کا معائنہ کیا اور بتایا کہ واقعہ نکاسی آب کی زیرزمین لائن پھٹنے کے باعث پیش آیا کیوں کہ پائپ کی لیکج کے سبب پانی اندر ہی رس رہا تھا۔

افسران نے کہا زیرزمین پانی رسنے سے اچانک زمین کا ایک حصہ دھنس گیا جس کی ذمے دار نیشنل واٹر کمپنی ہے۔

الخبر بلدیاتی کونسل نے حادثے کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مرمتی کام کا آغاز کردیا ہے۔

نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی تکنیکی ٹیموں کو زمین ہموار کرنے اور نکاسی آب کی لائن کی مرمت وغیرہ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -