تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: خودکشی کی دھمکی دینے والا گرفتار، حقیقت سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب میں سڑک کنارے گاڑی پر کھڑے ہوکر خود کشی کی دھمکی دینے والا شہری بلآخر گرفتار ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پولیس نے شاہراہ پر خود سوزی کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس کے بعد معاملے کی حقیقت بھی کھل کر سامنے آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شہری ذہنی مریض ہے یہی وجہ تھی کہ وہ سڑک پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی دھمکیاں دے رہا تھا، گرفتار شخص کے پاس سے پیٹرول کی بوتل بھی برآمد ہوئی۔

ذہنی مریض سعودی عرب میں سرکاری دفتر کے باہر اپنی ہی گاڑی پر کھڑے ہوکر آتش گیر مادہ(پیٹرول) کی بوتل ہوا میں لہرا رہا تھا اور ساتھ ہی دھمکیاں بھی دے رہا تھا کہ وہ خود کو آگ لگا لے گا۔

خیال رہے کہ امن عامہ کے مشترکہ آپریشن روم میں اطلاع دی گئی کہ کوئی شخص گورنریٹ کے دفتر کے سامنے گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر خود سوزی کی دھمکی دے رہا ہے، بعد ازاں فوری طور پر متعلقہ ادارے کے اہلکار پہنچے تاہم وہ اس وقت جائے وقوعہ سے فرار ہوچکا تھا۔

تاہم پولیس کی کاشوں کے بعد مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Comments

- Advertisement -