تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: سپراسٹور اور ریستوران مالکان کو لینے کے دینے پڑگئے

ریاض: سعودی عرب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سپر اسٹور افتتاح کے دو گھنٹے بند سیل جبکہ ایک ریستوران کو بھی غیرمعیاری کھانا فراہم کرنے پر بند کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر حائل میں ایک نیا سپور اسٹور کھولا گیا جہاں خصوصی رعایت اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کے باعث سماجی فاصلے کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے افتتاح کے دو گھنٹے بعد ہی اسٹور کو سیل کردیا۔

اسی طرح دوسری کارروائی سعودی پورٹ سٹی ینبع میں کی گئی جہاں ایک فش ریستوران پر غیرمعیاری مچھلیاں فروخت کی جارہی تھیں۔ تفتیشی ٹیم نے ریستوران کو بند کرکے مالک کے خلاف جرمانہ عائد کیا ہے۔

خواتین نے سعودی عرب کا مشہور ریسٹورنٹ سیل کروا دیا

حفظان صحت کے اصول اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالکان بھاری جرمانے ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مملکت کے مختلف علاقوں میں کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -