پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

سعودی عرب نے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (21 جنوری 2026): سعودی کابینہ نے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس ریاض میں فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں کابینہ نے غزہ پٹی کے لیے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت کی۔

سعودی کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا، غزہ میں جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے، غزہ پٹی کی انتظامیہ کے لیے فلسطینی قومی کمیٹی کے کاموں کے آغاز کا خیرمقدم کیا گیا۔

وزرا نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے علاقے میں واپس آنے اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا، اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیا۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے میں پاک سعودی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔

ٹرمپ بورڈ آف پیس پر کس ملک میں دستخط کریں گے؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں