منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا کاروبار کیلیے تاریخی اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے ہوٹلوں، ہوٹل اپارٹمنٹس اور رہائشی ریزورٹس کے کمرشل لائسنس کے لیے میونسپل فیس معطل کردی۔

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب نے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ وزارت صحت نے ہوٹلز، ہوٹلوں کے اپارٹمنٹس اور رہائشی ریزورٹس کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے لائسنس جاری کرنے سے متعلق میونسپل سروس فیس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اعلیٰ حکام کی جانب سے حکم نامہ جاری کرنے کے موقع پر حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مملکت میں سیاحت کے شعبے کے لیے دانشمند قیادت کی لامحدود حمایت کے فریم ورک کی عکاس ہے اور یہ سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا پُرکشش ماحول فراہم کرنے اور امید افزا شعبے میں مسابقت کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کے اندر ایک اہم قدم ہے۔

وزیر نے کہا کہ فیس معطلی کی منظوری کا اجرا وزارت سیاحت اور وزارت بلدیات اور ہاؤسنگ کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کا نتیجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں