منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

وزارت حج نے تین عمرہ کمپنیوں کو معطل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو رہائش خدمات کی خلاف ورزی پر تین عمرہ کمپنیوں کو معطل کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا منظور شدہ کنٹریکٹ پروگرام کے مطابق زائرین کو رہائش کی خدمات کی فراہمی میں ناکامی پرعمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وزارت کے مطابق متعلقہ حکام کے تعاون سے ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے والے غیرملکی ایجنٹوں کے خلاف بھی قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی عمرہ کمپنیوں کو تمام متاثرہ زائرین کے لیے رہائش کا انتظام کرنے کا پابند بنایا گیا۔

یہ اقدامات متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ، اس طرح کی خلاف ورزیاں روکنے اور معتمرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے منظور شدہ ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق کیے گئے۔

وزارت کے مطابق ’وہ معاہدے کی ذمہ داریوں میں کسی غفلت یا خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی۔ عمرہ زائرین کے حقوق اولین ترجیح ہیں، اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔‘

رمضان اور حج سیزن، سعودی عرب کی ’اجیر‘ کیلیے اہم سہولت

وزارتِ حج کی جانب سے تمام عمرہ کمپنیوں پر زور دیا گیا کہ وہ منظور شدہ ضوابط اور ہدایات کی پابندی اور اپنے معاہدے کے مطابق خدمات فرہم کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں