تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی حکومت نے ڈرائیوروں کو بڑی خوشخبری سنادی

ریاض : سعودی حکومت نے رجسٹرڈ سعودی کمرشل ڈرائیوروں (ٹیکسی اور بس سروس ) کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث ڈرائیوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث عوام کی معاشی مشکلات کو دور کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

احکامات کے مطابق شعبہ ٹرانسپورٹ میں کل وقتی طور پر رجسٹرڈ سعودی کمرشل ڈرائیوروں (ٹیکسی اور بس سروس ) کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق سعودی ڈرائیوروں کو 3 ماہ تک خصوصی امداد فراہم کی جائے گی، سعودی ڈرائیوروں کو فراہم کی جانے والی امداد ایک سعودی کارکن کو دی جانے والی کم از کم تنخواہ کے مساوی ہوگی۔

شعبہ ٹرانسپورٹ کو دی جانے والی دیگر مراعات میں بسوں کے روٹ پرمٹ میں ایک برس کا اضافہ کردیا جائے گاـ وہ بسیں جن کی فنی اعتبار سے انتہائی عمر10 برس مقرر کی گئی ہے اسے 11 برس تک شمار کیاجائے گاـ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث معاشی مشکلات کے حوالے سے جاری خصوصی رعایتی احکامات پر وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ٹرانسپورٹ سے منسلک سعودیوں کے لیے انتہائی اہم اقدام قرار دیا ہےـ

واضح رہے سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی ہیں وہاں سعودی شہریوں کی بھی کمی نہیں جن کا ذریعہ معاش صرف ٹیکسی ہی ہے، شہروں کے مابین چلنے والی ٹیکسیوں کے لیے صرف سعودیوں کو ہی اجازت دی جاتی ہے جبکہ ایئرپورٹ ٹیکسی کے شعبے میں بھی مکمل سعودائزیشن ہے۔

Comments

- Advertisement -