تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: گھریلو ملازمین پر عارضی پابندی کا فیصلہ؟

ریاض: فلپائنی حکومت اپنے شہریوں کو بحیثیت گھریلو ملازمین سعودی عرب بھیجنے پر عارضی پابندی کا سوچ رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت میں فلپائنی گھریلوے عملے کے ساتھ دھوکہ دہی کی شکایات منظر عام پر آنے کے بعد فلپائن مملکت کیلئے اپنی لیبر روانہ کرنے کو وقتی طور پر معطل کرنے کا سوچ رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی سعودی شہریوں کے علاوہ خود فلپائنی لیبر کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا جعلی اداروں نے ان کے ساتھ فراڈ کیا۔

فلپائنی اخبار کا دعویٰ ہے کہ متعلقہ ادارے سعودیوں اور فلپائنی لیبر کے درمیان جعلی معاہدے کرا کر دھوکہ دیتے ہیں جن کی وجہ سے فریقین کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب موجودہ صورت حال کے تناظر میں فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے غیر مستند ریکروٹمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے سے خبردار کیا ہے۔

سفارتخانے نے ٹوئٹر پر متنبہ کیا کہ سعودی شہری جو فلپائن سے گھریلو عملے کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں چاہیے کہ مستند اور اجازت یافتہ کمپنیوں سے رابطہ کریں بصورت دیگر فراڈ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -