تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: آجر اور اجیر کے لیے بہترین سہولت

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیرملکی ملازم کا اقامہ ایکسپائر ہونے کی صورت میں بھی آجر اور اجیر کے درمیان کفالت کی تبدیلی ممکن ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ اقامہ ایکسپائر ہے کفالت کی تبدیلی کرنا مقصود ہے، کیا ایسی صورت ممکن ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ کفالت کی تبدیلی ایکسپائر اقامہ کی موجودگی میں کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ کفالت تبدیل کرنے کے لیے مقررہ ضوابط کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فیس ادا کرنے کے بعد لیبر آفس سے باقی امور مکمل کیے جائیں گے۔

سعودی اقامہ ہولڈر کی فیملی مشکل میں پھنس گئی

خیال رہے کہ کفالت تبدیل کرنے کے لیے کارآمد اقامہ ہونا ضروری نہیں، کفالت تبدیل کرنے کے دوران اقامہ کی تجدید بھی کرائی جاسکتی ہے جس کےلیے کوئی امر مانع نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ کفالت کی تبدیلی کے لیے مقررہ فیس ادا کرنا ضروری ہے جس کے بعد محنت کے نئے قانون کے تحت آجر و اجیر کے مابین ڈیجیٹل معاہدہ کیا جاتا ہے۔

اس طرح کفالت کی تبدیلی ممکن ہے، اس مرحلے کے بعد فیس کی ادائیگی کے ساتھ اقامے کی تجدید کی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -