اسلام آباد: سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کسٹمز قوانین کے تحت ہر قسم کی منشیات ملک میں لانا مکمل طور پر ممنوع ہے، بعض اوقات وہ اشیاء بھی سنگین قانونی مسائل کا سبب بن سکتی ہیں جنہیں عام لوگ بے ضرر سمجھتے ہیں۔
خشخاش کے بیج اس حوالے سے سب سے زیادہ حساس تصویر کیے جاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ جائفل اور اس کا پاؤڈر بھی بڑی مقدار میں نفسیاتی اثرات کے باعث محدود یا ممنوع اشیا میں شامل ہیں حالانکہ یہ ایک مشہور خوشبو دار مصالحہ ہے جسے پاکستانی اور ہندوستانی کھانوں میں اکثر میٹھے اور لذیذ پکوانوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے مسافروں کی رہنمائی کے لیے ممنوعہ اشیا کی واضح اور مستند فہرست جاری کررکھی ہے تاکہ کوئی بھی فرد لاعلمی میں قانون کی خلاف ورزی نہ کر بیٹھے۔
بیرون ملک روزگار یا سفر کی نیت رکھنے والے ہر پاکستانی کے لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ روانگی سے قبل اس فہرست کا بغور مطالعہ کریں اور اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے سمجھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



