تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب: ملازمین کیلئے یہ عمل سنگین جرم

ریاض: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ملازمت سے متعلق خفیہ معلومات افشا کرنا سنگین جرم ہے جس پر جیل اور سخت جرمانے کی سزا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کارکن اگر ملازمت سے متعلق خفیہ دستاویزات شایع کرے یا کسی کو بتائے تو ایسی صورت میں اسے 20 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اس جرم کے ارتکاب پر فوری گرفتاری بھی ممکن ہے، ملازمت کے قوائد وضوابط اور روزگار کی اقدار کا تقاضا ہے کہ خفیہ معلومات راز ہی رکھا جائے۔

پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے خفیہ معلومات یا دستاویزات حاصل کرنا بھی جرم ہے۔

قوانین کے تحت جو اس جرم میں کارکن کا ساتھ دے گا اسے بھی یہی سزا ملے گی جس میں 20 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہے، قوائد کی پاسداری تمام ملازمین کے لیے لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -