اسلام آباد (7 اگست 2026): برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں ہزاروں ملازمتیں حاصل کرنے کا نادر موقع ملنے والا ہے۔
سعودی عرب کا وژن 2030 ایک وسیع اور بنیادی معاشی تبدیلی کا منصوبہ ہے۔ سعودی عرب کو دنیا کی مضبوط معیشتوں میں شامل کرنے کے لیے “سعودائزیشن” کی پالیسی بھی نافذ کی جا رہی ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں میں سعودی شہریوں کی ملازمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ غیر ملکی افرادی قوت ختم ہو رہی ہے، بلکہ اس کا کردار اب زیادہ منظم، محدود اور مہارت پر مبنی ہو رہا ہے۔
غیر ملکی افراد کئی اہم شعبوں میں مہارت حاصل کر کے مستقبل میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔
متوقع اہم شعبے:
کان کن اور معدنیات
قابل تجدید توانائی
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر
لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر
دفاعی مینوفیکچرنگ
سیاحت اور ورثہ
تفریح اور کھیل
اگر آپ بھی مستقبل میں سعودی عرب میں ملازمت کے خواہاں ہیں تو درج بالا شعبوں میں مہارت حاصل کریں اور مستقبل میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔



