تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

والد کو کچھ ہوا تو قتل کردوں گا، نوجوان نے نرس کی گردن پر چاقو رکھ دیا

ریاض : اپنے والد کے علاج میں مبینہ کوتاہی پر کویتی نوجوان نے نرس کے گلے پر چاقو رکھ کر دھمکی دی کہ میرے والد زندہ رہے تو ٹھیک ورنہ تم کو بھی ذبح کردوں گا۔

تفصیلات کے مطابق الجھراء جنرل اسپتال میں ایک کویتی نوجوان اپنے ضعیف والد کو بے ہوشی کی حالت میں لایا، اسپپتال کے عملہ نے مریض کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا۔

اسی دوران نوجوان نے اچانک جیب سے چاقو نکال کر ایمرجنسی وارڈ کی فلیپائنی نرس کی گردن پر رکھ دیا اور دھمکی دی کہ میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کو بھی قتل کردوں گا، ملزم نے دوسرے ہاتھ سے نرس کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تاکہ وہ بھاگ نہ سکے۔

صورتحال دیکھ کر اسپتال عملہ خوفزہ ہوگیا طبی عملے نے اس نوجوان کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ کسی طور بھی پیچھے ہٹنے کو راضی نہ ہوا وہ صرف یہی کہتا رہا ” میرے والد زندہ رہنے چاہیں وگرنہ اسے ذبح کردوں گا۔

تاہم بعد ازاں اس کے والد کی طبیعت بہتر ہونے پر یرغمال نرس کی جان چھوٹی، مریض کے ہوش میں آنے پر حملہ آور نے نرس کو چھوڑا اور اپنے والد کی جانب متوجہ ہو گیا۔

اسی دوران اس کے ہاتھ سے چاقو بھی لے لیا گیا۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور ملزم کیخلاف سکٹ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -