تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب، تین سگی بہنوں نے جنرل اسٹور کھول کر نئی مثال قائم کردی

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض کے اشبیلیا علاقے میں تین سگی بہنوں نے جنرل اسٹور کھول کر نئی مثال قائم کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کے اشبیلیا محلے میں تین سگی بہنوں نے جنرل اسٹور کھول لیا جس کے پورے علاقے میں چرچے ہونے لگے ہیں۔

تینوں بہنوں کو جنرل اسٹور کھولنے میں رکاوٹیں پیش آئیں جس کا انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

سعودی خاتون نوف کا کہنا ہے کہ 9 ماہ قبل اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر مٹھائیوں کی دکان سے کاروبار شروع کیا تھا، رفتہ رفتہ اس میں سامان بڑھایا جاتا رہا اور اب وہ فوڈ سینٹر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

نوف کے مطابق ہوم ڈیلیوری کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، کوئی کارکن ایسا نہیں تھا جو جنرل اسٹور سے سامان گھروں تک پہنچا سکے یہ کام بھی وہ خود ہی سر انجام دے رہی ہیں۔

تینوں بہنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد اپنے جنرل اسٹور کے برابر والی دکان بھی کرایے پر حاصل کرلیں گی کیونکہ ان کا کاروبار مسلسل بڑھ رہا ہے۔

تینوں بہنوں کی جدوجہد کی کہانی سوشل میڈیا پر دیکھ کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی جنرل اتھارٹی نے نوف اور ان کی بہنوں سے رابطہ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹ کے مطابق کئی سعودی سرمایہ کار اور مالدار شخصیات سعودی بہنوں کے کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے ان سے بھرپور تعاون کررہے ہیں اور 9 ماہ قابل شروع ہونے والا چھوٹا جنرل اسٹور ایک بڑے فوڈ سینٹر میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -