پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (6 فروری 2026): سعودی عرب نے ملک میں موجود لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے مملکت میں موجود لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اونٹوں سے متعلق قابل اعتماد ڈیٹا بیس تیار کرنا اور قیمتی اونٹوں کے ریوڑوں کا بہتر انتظام کرنا ہے۔

اس حوالے سے وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی گئی ہے۔ اس میں اونٹوں کے لیے بنائے گئے سبز رنگ کے پاسپورٹ کی تصویر شائد کی گئی ہے۔

پاسپورٹ پر سعودی قومی نشان اور سنہری رنگ میں اونٹ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔
سال 2024 کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں اونٹوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ ہے۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اونٹ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ یہ جانور نہ صرف عرب دنیا میں نقل وحمل کا اہم ذریعہ رہا ہے بلکہ اونٹ اپنے مالکان کے وقار اور سماجی حیثیت کی علامت بھی سمجھے جاتے ہیں۔

سعودی عرب میں ہر سال منعقد ہونے والے تہواروں کے دوران اونٹوں کے مقابلہ حسن بھی منعقد ہوتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں