تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے مملکت میں گرمی پڑنے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشنگوئی کردی ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجسٹ نے خبردار کیا ہے کہ آج سے مملکت میں ہیٹ ویو کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے جو اگلے تین روز تک جاری رہے گی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران کچھ ریجنز میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمات کے مطابق مشرقی صوبہ الشرقیہ، مدینہ اور یانبو میں درجہ حرارت 47 سے 50 کے درمیان رہے گا، جبکہ ریاض، القاسم اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 45 سے 47 کے درمیان ہوگا۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجسٹ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ وہ اپنی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے مجاز حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے دن 12 بجے سے3  بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -