تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سیاحتی شعبے میں سعودی عرب نے تاریخ رقم کردی

ریاض: سعودی عرب میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد نے ویژن دو ہزار تیس کو نئی جہت دے ڈالی۔

ورلڈ ٹورسٹ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب سال کو دو ہزار بائیس میں سیاحوں کی آمد اور تعداد کے اعتبار سے پہلا ملک قرار دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کے مطابق رواں سال اب تک 18 ملین سے زائد سیاح سعودی عرب کا رخ کرچکے جو کہ کسی بھی عرب میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں سب سے زیادہ ہے۔

ڈبلیو ٹی او کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دوسرا ملک جہاں سیاحوں کی آمد و رفت زیادہ رہی وہ متحدہ عرب امارات ہے، یہاں ے سیاحوں کی تعداد 14.8 ملین رہی۔منظمة السياحة العالمية: السعودية الدولة الأكثر زيارة في العالم العربي للعام 2022تیسرے نمبر پر مراکش رہا، جہاں سیاحوں کی آمد 11 ملین رہی، جبکہ شام چوتھے نمبر پر آیا جس میں سیاحوں کی آمد کی تعداد 8.5 ملین رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  غیر ملکی ہرگز یہ کام نہ کریں؟ سعودی عرب کی وارننگ

سیاحت سے اعتبار سے تیونس 5.7 ملین سیاحوں کے ساتھ پانچویں اور مصر 5.2 ملین سیاحوں کی آمد کی بنیاد پر چھٹے نمبر رہا۔

بقیہ عرب ممالک جن کے حوالے سے ڈبلیو ٹی او نے اعداد و شمار جاری کیے، ان میں بالترتیب بحرین 4.3 ملین، اردن 3.5 ملین ، قطر 2.9 ملین اور اومان 2.3 ملین سیاحوں کے ساتھ نمایاں رہا۔

واضح رہے سیاحت کو سعودی عرب نے اپنے ویژن 2030 میں بھی اہم ترین ترجیح کے طور پر قرار دیا ہے، سعودی ویژن کے مطابق اس کا آئندہ سالانہ ہدف 100 ملین سیاحوں کی میزبانی ہو گا۔

Comments

- Advertisement -