تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

سعودی عرب میں تمام ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری

ریاض : سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈرائیور کو مثالی ڈرائیور بنانا ہے، مہم کامیابی سے جاری ہے، اچھی ڈرائیونگ کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک اور شاہراہوں کی سلامتی کے قومی مرکز نے مشترکہ مہم کا آغاز کیا ہے جس کا بنیادی مقصد ہر ڈرائیور کو مثالی ڈرائیور بنانا ہے، اس مہم کی سوشل میڈیا پر بھی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مہم کا آغاز مدینہ منورہ سے کیا گیا تھا، اس ہفتے مشرقی ریجن کی سڑکیں اس مہم کا ٹارگٹ تھیں، مکمل جانچ پڑتال کے بعد مثالی ڈرائیونگ کرنے والوں کو تعریفی اسناد دی جارہی ہیں اور انہیں دیگر انعامات سے بھی نوازا جارہا ہے۔

انعام یافتگان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جس میں کیا الجبر کمپنی کی جانب سے نئی گاڑی بطور انعام پیش کی جائے گی۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ سعودی عرب میں 85 فیصد ٹریفک حادثات ڈرائیوروں کی غلطی کی وجہ سے ہورہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جب بھی کوئی ڈرائیور حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلاتا ہے یا ڈرائیونگ سے اس کا دھیان ہٹتا ہے یا گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال کرتا ہے تو خوفناک حادثات رونما ہوتے ہیں، جس کے سد بابکیلئے یہ آگاہی مہم چلائی گئی۔

Comments

- Advertisement -