سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے ایسے تمام گاڑی مالکان کو جو اپنی پرانی گاڑیوں کے کاغذات کو ختم کرنا چاہتے ہیں کہا ہے کہ اس کیلئے تین کام لازمی کرنا ہوں گے۔
اس حوالے سے ترجمان سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ پرانی گاڑی ملکیت کے ریکارڈ سے ختم کرنے کے لیے تین چیزیں اختیار کرنی ہوں گی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئٹر پر ایک شخص نے محکمہ ٹریفک سے پرانی گاڑی ملکیت کے ریکارڈ سے ختم کرنے کا طریقہ کار معلوم کیا تھا۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان محکمہ ٹریفک نے کہا کہ سب سے پہلے کیے گئے تمام ٹریفک جرمانے ادا کیے جائیں، گاڑی کے ملکیتی دستاویزات نافذ العمل ہوں اور گاڑی کی نمبر پلیٹ موجود ہو۔
اس کے علاوہ ترجمان نے وضاحت کی کہ پرانی گاڑی کو کباڑ میں دینے کے دستاویزات جمع کرائیں تو گاڑی ملکیت کے ریکارڈ سے ختم ہوجائے گی۔