تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی محکمہ ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کردیا

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے خبر دار کیا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے لین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف جدید نظام کے تحت ازخود جرمانہ عائد ہوجائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ طائف، باحہ، الجوف اور جازان میں لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم سے اندراج7 دن بعد شروع ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم کے تحت اندراج اس سے پہلے ریاض، جدہ اور دمام میں ہو چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ جرمانہ اب اسے طائف، باحہ، الجوف اور جازان میں نافذ کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق 7 دن کے بعد ہوگا۔ شاہراہوں پر لین کی پابندی ٹریفک سلامتی کے لیے ضروری ہے، اس کی خلاف ورزی پر300 ریال سے500 ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مذکورہ شہروں میں خلاف ورزی کے خود کار اندراج کے لیے اسمارٹ کیمروں کی تنصیب ہوچکی ہے نیز اسے تجرباتی مراحل سے بھی گزارا جا چکا ہے۔

محکمے نے کہا ہے کہ لین کی تبدیلی کے وقت خلاف ورزی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیور پہلے اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

ڈرائیور لین تبدیل کرنے سے مناسب وقت پہلے اشارہ دے اور یقین کرلے کہ جس لین کی طرف منتقل ہونے جا رہا ہے وہ ٹریفک سے خالی ہے۔

اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ وہ اس بات کا یقین کرلے کہ جس لین کی طرف ڈرائیور منتقل ہونے جا رہا ہے وہاں چلنا ٹریفک خلاف ورزی نہیں۔

Comments

- Advertisement -