جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں ڈرائیور یہ غلطی نہ کریں ورنہ ۔۔۔۔ ؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (9 نومبر 2025): ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جرم ہے مملکت میں لین کی خلاف ورزی کرنا ڈرائیور کو بہت بھاری پڑ سکتا ہے۔

حادثات سے بچنے کے لیے ہر ملک میں ٹریفک قوانین وضع ہیں، جن کی خلاف ورزی پر ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے اور سزائیں دی جاتی ہیں۔ سڑک پر لین کی پابندی کرنے سے ٹریفک کی روانی بہتر اور سفر محفوظ ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں دوران ڈرائیونگ لین کی خلاف ورزی ڈرائیوروں کی جیب خالی کر سکتی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سڑک پر دوران سفر مقررہ لینز کی حدود کی پابندی نہ کرنے پر 500 ریال (پاکستانی 37500 روپے سے زائد) جرمانہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ ٹریفک نے وضاحت کی ہے کہ سڑک پر مقررہ لینز کی حدود کی پابندی نہ کرنے پر 300 ریال سے 500 ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ یہ اقدام انتظامیہ کی ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران غلط رویوں کو کم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

انتظامیہ نے ڈرائیورز سے اپیل کی کہ وہ رہنما بورڈز اور سڑک کی لائنوں کی پیروی کریں اور لین بدلتے وقت سگنلز کا استعمال کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں