تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب کی فلسطینیوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی مالی امداد

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی مالی امداد دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے 8 کروڑ ڈالر کی رقم فلسطینی وزارت خزانہ کے کھاتے میں منتقل کی ہے، یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کی سپورٹ کی مد میں ادا کی گئی۔

مصر میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ کے لیے مستقل مندوب اسامہ بن احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی پہلوؤں سے مسئلہ فلسطین کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے فلسطینیوں کے لیے عرب ممالک کی عدم امداد کے حوالے سے امریکا کی خاتون مندوب نکی ہیلی کے دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔

عبداللہ المعلمی نے مشرق وسطی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ان دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے باور کرایا کہ مملکت نے آخری دو دہائیوں کے دوران فلسطینیوں کے لیے 6 ارب ڈالر پیش کیے۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر کا کہنا تھا کہ یہ رقم انسانی امداد، ترقیاتی امداد اور امدادی وسائل کی مد میں پیش کی گئی، اسی عرصے میں اونروا ایجنسی کو پیش کی جانے والی امداد کا حجم ایک ارب ڈالر رہا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -