تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اندورن ملک سفر، سعودی عرب کا شہریوں کے لئے بڑا اقدام

کرونا کیسز کی بہتر صورت حال پر سعودی حکومت نے اندورن ملک سفر کرنے والوں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سےجاری بیان کے مطابق شہروں کے درمیان چلنے والی بسوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ مسافروں کوبٹھانے کی اجازت دی گئی ہے، اس کا فیصلہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے کرونا کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کےمطابق مسافروں کی مکمل گنجائش کے قانون کا اطلاق اسکول، ملازمین کو لانے لے جانے والی ٹرانسپورٹ، حج وعمرہ اور زیارات کے لیے استعمال ہونے والی بسوں اور کانفرنسز و سمینارز میں مہمانوں کی آمد ورفت کے لیے مخصوص بسوں پر بھی ہوگا۔

اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’بسوں میں سوار ہونے والے مسافروں کے لیے لازمی ہے کہ انہوں نے کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہو اور توکلنا پر ان کا اسٹیٹس امیون کا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب آنے کیلئے کسی دوسرے ملک میں قیام کا دورانیہ کم ہوگیا؟

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس سروس فراہم کرنے والے ادارے کے لیے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے سفر کے دوران ماسک کی پابندی کی جائے، ساتھ ہی بسوں میں مسافروں کو سینیٹائزر استعمال کرانے کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کورونا کی وبا پھیلنے کے باعث سفری پابندیوں کے تحت بسوں میں مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کا اصول لاگو کیا گیا تھا جس کے لیے بس کی گنجائش کو نصف کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -