تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی عرب: سفری پابندی ختم کردی گئی

کویت سٹی: کویت نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے مملکت سمیت خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے ممالک کے شہریوں کو کویت آنے کی مشروط اجازت دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویت نے فائزر، ایسٹرازینکا اور موڈرنا کی دو یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک لینے والے مسافروں کے لیے اپنی بری اور سمندری سرحدیں کھول دی ہیں۔

کویتی حکام کا کہنا ہے جی سی سی ممالک کے باشندوں کا کویت آنے سے قبل 72 گھنٹے کے اندر کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی قابل قبول ہوگا۔ مسافر کو کویت مسافر نامی ایپ پر ویکسین کی مصدقہ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

متعلقہ اداروں کے منظورہ شدہ مراکز میں بھی مصدقہ کورونا ویکسین رپورٹ پیش کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کویتی حکومت صرف ان سعودیوں کو کویت آنے کی اجازت دیتی تھی جن کا کوئی خونی رشتے دار کویتی ہو، مذکورہ صورت میں بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی تھیں۔

سعودیوں کو کویت داخلے پر قرنطینہ کرنا پڑتا تھا تاہم اب سفری پابندی ختم کیے جانے کے بعد پی سی آر رپورٹ، ویکسین رپورٹ اور کویت مسافر پلیٹ فارم پر اندراج ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -