ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ‘سفری اجازت نامہ جاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ نے وضاحت پیش کی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے 21 سال سے زائد عمر کے افراد کو سفری اجازت نامہ جاری نہیں کیا جاتا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت سے بیرون ملک سفر کیلئے ابشر اکاؤنٹ سے آن لائن سفری اجازت نامہ حاصل کرنا پڑتا ہے تاہم یہ شرط صرف 21 برس سے کم عمر کے افراد کے لیے ہے، وہ لوگ جن کی عمر اکیس سال سے زائد ہے انہیں سعودی عرب سے باہر جانے کیلئے ابشر سے اجازت نامے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک شہری نے ابشر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پوچھا تھا کہ میری بیوی بیرون ملک سفر کرنا چاہتی ہے تو ایسی صورت میں اجازت نامہ کیسے حاصل کروں؟۔

سعودی عرب: کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر سفر کی اجازت مل گئی

آن لائن پلیٹ فارم نے وضاحت پیش کی کہ انہیں اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں ایک اور استفسار پر ابشر نے جواب دیا کہ گاڑی کی ملکیت کی منتقلی اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک اس کی رقم ضامن کے توسط سے ادا نہ کی جائے۔

دوسری جانب سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین کے سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو پی سی آر(کورونا ٹیسٹ رپورٹ) طلب کیے بغیر مصر کے سفر کی اجازت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں