تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب میں تیز دھار آلات سے حملے

ریاض: سعودی عرب میں دو خاندان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، فریقین نے ایک دوسرے پر تیز دھار آلات سے بھی حملے کیے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جھگڑے کا یہ واقعہ قصیم ریجن میں کیعنیزہ کمشنری کے عوامی پارک میں پیش آیا، جہاں سیر کے لیے آئے دو خاندان اچانک لڑپڑے اور ایک دوسرے پر حملے شروع کردیے، لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں خاندان کے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق عوامی پارک میں ہونے والی لڑائی میں دونوں خاندان کی خواتین بھی شریک تھیں، پولیس کے ہاتھوں گرفتار افراد میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث دونوں خاندانوں کا تعلق یمن سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے، اور جھگڑے کی وجہ جاننے کے لیے بھی متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

لڑائی کی وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ کئی خواتین ایک گاڑی پر بھی حملہ کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -