تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ ویزا

ریاض: متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت انجینئر سلطان المنصوری نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے درمیان مشترکہ ویزوں کے اجرا کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بیچ رابطہ کاری جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس طرح امارات کا دورہ کرنے والا کوئی بھی فرد اس ویزے پر سعودی عرب بھی جا سکے گا اور اسی طرح اس کے برعکس بھی ممکن ہوگا۔

سعودی اخبارکے مطابق مشترکہ ویزے کا مقصد سعودی عرب کے ان بڑے اقدامات سے استفادہ ہے جو وہ سیاحوں کے مملکت میں داخلے کو آسان بنانے کے واسطے کر رہا ہے۔

المنصوری نے توقع ظاہر کی کہ مشترکہ ویزے کے منصوبے کا اطلاق سال 2020 کے دوران ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت اس حوالے سے فریقین کے درمیان مشترکہ اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اماراتی وزیر کے مطابق یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی پروازوں کی تعداد بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حالیہ تعداد نا کافی ہے اور اسے دو گنا کرنے کی ضرورت ہے۔

المنصوری نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبے پر عمل درامد سے امارات اور سعودی عرب میں قومی کمپنیاں مستفید ہوں گی اور سیاحت، ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کے سیکٹرز کو فروغ حاصل ہوگا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری اجلاس کے دوران سلطان المنصوری نے باور کرایا کہ یہ ایک اہم کانفرنس ہے ،اس سے استفادہ محض سعودی عرب کی سطح تک محدود نہیں بلکہ یقینا پورے خطے کی سطح پر ہے جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -