تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سوڈان میں سیاسی ومعاشی بحران، سعودی عرب اور یو اے ای کا امداد کا اعلان

ریاض: سوڈان میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے پیش نظر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی اور سعودی حکام کی جانب سے سوڈان کے لیے امداد کا مقصد اس افریقی ملک کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے سوڈان کو تین بلین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ یہ افریقی ملک اقتصادی مسائل پر قابو پاسکے۔

تین بلین ڈالر میں سے امداد کی مد میں 500 ملین رقم کے طور پر دی جائے گی جبکہ بقیہ رقم ضروری ادویات اور کھانے پینے کی مدد میں فراہم کی جائے گی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں فوجی عبوری حکومت کی حمایت کا اظہار کرچکے ہیں، البتہ فوجی حکومت جلد انتخابات کے ذریعے اقتدار سولین تک منتقل کرنے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب سوڈان کی عبوری فوجی حکومت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ اقتدار جلد ہی سویلین حکومت کے حوالے کر دے گی، ساتھ ہی یہ تصدیق بھی کر دی گئی ہے کہ معزول صدر عمر البشیر کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوڈان میں سول حکومت کے قیام کا وعدہ پورا کریں گے، جنرل زین العابدین

یاد رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

Comments

- Advertisement -