جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

سعودی عرب: نامعلوم شخص نے لڑکی کو سر عام پیٹا (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن میں ایک شخص نے سر عام ایک لڑکی کو پیٹ ڈالا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حفر الباطن میں ایک راہ چلتے شخص نے ایک لڑکی کو اچانک پیٹا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد سعودی پبلک پراسیکیوشن نے مذکورہ شخص کی گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی۔

پبلک پراسیکیوشن کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ لڑکی کو پیٹنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

- Advertisement -

متعلقہ ادارے نے لڑکی کو پیٹنے کی ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کرنے کی سفارش کی۔

ادارے نے خبردار کیا کہ دوسرے لوگوں پر تشدد کرنے اور ان کی آزادی سلب کرنے والوں کے علاوہ دوسروں کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ حقوق غصب کرنے اور تشدد کرنے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی تاکہ آئندہ وہ ایسے جرائم سے باز آ جائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی عبرت ہو۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے کنارے پانچ خواتین کھڑی ہیں، کہ سامنے سے تین آدمی آئے، جن میں سے ایک نے کوئی بات کی، جس پر عورت نے کچھ کہا، اور پھر اس شخص نے اس پر اچانک حملہ کر دیا، جس سے وہ پیچھے کی طرف گاڑی پر جا گری۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں