The news is by your side.

سعودی عرب میں ویزوں کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے تعلیمی اور مختصر مدت کے ویزوں کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزرا کی کونسل نے طلبا، محققین اور ماہرین کو تعلیمی مطالعات اور تحقیقی دوروں کے مقاصد کے لیے طویل مدتی ویزا جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں مختصر مدت کا ویزا بھی متعارف کرایا گیا ہے جو ٹرینرز کو مطالعہ، تربیت، مختصر کورسز میں شرکت اور طلبا کے مختلف پروگراموں کے مقاصد کے لیے دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں قسم کے ویزوں کے حامل افراد کو اسپانسر فراہم کرنے کی شرط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں