پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

سعودی عرب: ‘توکلنا’ ایپ کے صارفین یہ بھی کرسکتے ہیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ ایپ کے صارفین کو نمبر تبدیلی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری نے ایپلی کیشن کی انتظامیہ سے سوال کیا تھا کہ توکلنا پر نمبر تبدیلی کا کیا مرحلہ ہوگا؟ طریقہ کار وضع کیجیئے۔

جس پر انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کیا اور دیگر صارفین کو بھی ایپ پر نمبر تبدیلی کا طریقہ بتایا۔

توکلنا انتظامیہ کے مطابق نمبر کی تبدیلی کے لیے ایپ پر جائیں اور پھر دوبارہ سے اپنا نیا نمبر درج کریں اس طرح آپ کی دوبارہ نئے نمبر سے رجسٹریشن ہوگی۔

خیال رہے کہ ایپ پر پرانا نمبر رجسٹرڈ ہوتا ہے اسے تبدیل اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ دوبارہ سے رجسٹریشن کروائیں۔ خود بخود توکلنا نمبر تبدیل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں