تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب: غیرملکیوں کے ویکسین اسٹیٹس جاننے کا طریقہ کار جاری

ریاض: سعودی عرب آنے والے مقیم غیرملکیوں کا ویکسین اسٹیٹس جاننےکا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں کیلئےخصوصی اعلامیہ جاری کر کے طریقہ ‏کار سے آگاہ کیا ہے۔

پہلاطریقہ کار مسافروں کو توکلنا ایپ پر ویکسین یافتہ ہونے کی پوزیشن ثابت کرنا ہو گی۔

دوسرا طریقہ کار قدوم پلیٹ فارم کے ذریعے ویکسین لگوانےکی رپورٹ دکھائی جائے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی بازپرس کے ساتھ نتائج کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑےگا۔ شہری ہوابازی (گاکا) کی ‏جانب سے فضائی کمپنیوں کو تحریری ہدایات پر سختی سےعملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔

توکلنا ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے کوئی نیا صارف اندراج نہیں کراسکتا، ایپ ‏صارفین کے وہی موبائل نمبر اور کوائف استعمال کیے جاتے ہیں جو ابشر میں درج ہوتے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ بیرون ملک قیام کے دوران ابشر میں نمبر سمیت کوائف میں تبدیلی ممکن نہیں لہذا ایپ میں ‏بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

توکلنا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک قیام کے دوران وہی صارفین توکلنا استعمال کرسکتے ہیں جو پہلے ہی ‏رجسٹرڈ ہیں، اس وقت توکلنا دنیا کے 75 ممالک میں کام کرتی ہے تاہم دائرہ وسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ توکلنا کے 75 ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -