تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب : گاڑیوں کی منفرد "نمبر پلیٹیں” کب اور کیسے مل سکتی ہیں؟

ریاض : سعودی عرب میں گاڑیوں کے شوقین افراد فینسی اور منفرد نمبر پلیٹس کے بھی دلدادہ ہوتے ہیں جس کے حصول کیلیے وہ انتہائی قیمتی ترین نمبر پلیٹ نیلامی کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ منفرد "لوگو” کے ساتھ جاری کی ہیں،مذکورہ نمبرپلیٹس سعودی ثقافت اور وژن کی عکاس ہیں۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا اجراء پیر21 فروری سے شروع کیا جاچکا ہے جس کی فیس800 ریال ہے۔ سعودی وزارت ثقافت نے نمبر پلیٹس کے لیے قومی علامتوں کے پانچ منفرد ڈیزائن منظور کیے ہیں۔

ان میں سعودی وژن کا لوگو، مملکت کا قومی نشان دو تلواریں اور کھجور کا درخت،( سبز اور سیاہ رنگ میں) مدائن صالح اور الدرعیہ کا تاریخی ڈسٹرکٹ الطریف شامل ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جو افراد منفرد لوگو کے ساتھ نمبر پلیٹ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ وزارت داخلہ کے ابشر پلیٹ فارم سے رجوع کریں۔

ابشر سروسز میں "المرور” (ٹریفک) کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد دوسرے آپشن (تواصل) پر جائیں۔ اس کے بعد طلب اللوحہ بشعار (لوگو کے ساتھ نمبر پلیٹ کی درخواست) کو کلک کریں، اس کے بعد سروس فیس ادا کریں، یہ ایک مرتبہ لی جائے گی۔

محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ منفرد لوگو کے ساتھ نمبر پلیٹ کے اجراء کے لیے ضروری ہوگا کہ اپنی گاڑی کی نمبرپلیٹ کی معلومات درج کی جائیں۔ مطلوبہ لوگو کی نشاندہی اور فیس ادا کرنے کی رسید کی تصویر منسلک کرنا ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ابشر پلیٹ فارم پر "المرفقات” (منسلک کاغذات) کا انتخاب کرکے کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ وزارت ثقافت، داخلہ اور خزانہ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

Comments

- Advertisement -