ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

سعودی عرب نے ایرانی ڈرونز تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (09 مارچ 2026): سعودی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سعودی فضائی دفاعی نظام کو گزشتہ دنوں مملکت کی طرف داغے گئے متعدد ڈرونز کو روکتے اور تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران سعودی دفاعی نظام نے 20 سے زائد ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کیا، جنھوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال اور مشرق، سفارت خانوں پر مشتمل سفارتی علاقے اور الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنایا تھا۔

سعودی سیکیورٹی حکام نے آج الخرج میں ایک مینٹیننس اور صفائی کمپنی کے رہائشی مقام پر فوجی گولہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

اس واقعے میں بھارتی اور بنگلا دیشی شہریت کے 2 افراد جاں بحق اور بنگلا دیشی شہریت رکھنے والے 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں