بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب : ویزے کی میعاد میں آن لائن توسیع، مگر کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجراء کا ذمہ دار ہے۔

اس حوالے سے سعودی حکومت نے مملکت میں روزگار کیلئے آئے ہوئے غیرملکیوں کیلئے اقامے اور ویزوں کی توسیع سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ خروج و عودہ پر بیرون ملک گئے ہوئے غیرملکیوں کے ویزے کی میعاد میں آن لائن توسیع ہوسکتی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق بیرون ملک موجود غیرملکی کے خروج و عودہ ویزے میں توسیع کفیل کرسکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کی ویب سائٹ پر کسی صارف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسے غیر ملکی کا خروج و عودہ تجدید ہوسکتا ہے جو بیرون ملک گیا ہوا ہے۔

جس پر ترجمان محکمہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی غیرملکی کفیل کے تحت ہے تو اس کے خروج و عودہ ویزے میں آن لائن تجدید ہوسکتی ہے۔

اس کے لیے سب سے پہلے سداد کے ذریعہ فیس ادا کی جائے گی پھر ابشر یا مقیم پورٹل پر ویزے میں توسیع ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیادوں پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں