تازہ ترین

سعودی عرب: وزٹ ویزے کی مدت کے حوالے سے حکام کی وضاحت

ریاض: سعودی عرب میں حکام نے وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد سفر کرنے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ورک ویزے پر مقیم غیر ملکیوں کو یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کو وزٹ ویزے پر بھی بلا سکتے ہیں۔

امیگریشن قانون کے مطابق وزٹ ویزے فیملی اور کمرشل بنیادوں پر جاری کیے جاتے ہیں، فیملی وزٹ ویزے کے لیے غیر ملکی کارکن اپنی اہلیہ، بچوں، والدہ اور ساس کے لیے باآسانی ویزہ جاری کروانے کا اہل ہوتا ہے۔

وزٹ ویزا جاری کروانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے، 3 سے 7 دن کے اندر اندر ویزا جاری کر دیا جاتا ہے۔

ایک شخص نے جوازات سے اس حوالے سے دریافت کیا کہ وزٹ ویزہ ختم ہونے کے 3 دن بعد بھی سفر کیا جا سکتا ہے، جوازات کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کے لیے لازمی ہے کہ مدت ختم ہونے سے قبل مدت میں اضافہ کروائیں۔

اگر مدت میں انتہائی اضافہ کر لیا گیا ہو اس صورت میں لازمی ہے کہ وہ ویزا ختم ہونے سے قبل اپنے ملک روانہ ہو جائیں، ویزا ختم ہونے کے بعد قیام غیر قانونی شمار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ مملکت میں وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکی کارکن ویزا ختم ہونے کے 3 دن کے اندر اندر سفر کر سکتے ہیں۔

جوازات کا کہنا تھا کہ 3 دن والی کوئی شق نہیں، وزٹ ویزے پر آنے والے کے لیے لازمی ہے کہ وہ ویزہ ختم ہونے سے قبل روانہ ہو جائے۔

Comments

- Advertisement -