تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: آتش فشاں پہاڑ پر ژالہ باری، ناقابل یقین منظر دیکھیں

ریاض: سعودی شہر حائل میں آتش فشاں پہاڑ(حرۃ بنی رشید) پر ژالہ باری کے منظر نے سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرۃ بنی رشید، مدینہ منورہ کے شمال مشرق میں واقع ہے جہاں سیاہ آتش فشاں پر ہونے والی ژالہ باری کے مناظر کو ابو فیصل البداح نامی فوٹوگرافر نے کیمرے کی آنکھ سے قید بھی کیا۔

سعودی فوٹوگرافر کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ژالہ باری سے قبل پہاڑ کے اوپر چھائے ہوئے بادل کا منظر عجیب شکل اختیار کیے ہوئے تھا، فضا میں بادلوں کا ایک گھنٹے تک پہرہ رہنے کے بعد آتش فشاں پر ژالہ باری شروع ہوگئی، اتنی زیادہ ژالہ باری اس علاقے میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

ژالہ باری سے حرۃ بنی رشید کا بڑا علاقہ ایسا منظر پیش کررہا تھا کہ گویا اس نے سفید چارد اوڑھ لی ہے۔

ابوفیصل کا کہنا تھا کہ ژالہ باری کے دوران اس علاقے میں درجہ حرارت کافی حد تک کرگیا تھا، سیاہ زمین سفید رنگ اختیار کرچکی تھی، ایسے عجیب مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

ژالہ باری کے بعد آتش فشاں کے اطراف لوگوں کی بڑی تعداد سیر کے لیے بھی پہنچی۔

Comments

- Advertisement -