تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب کا امریکا کیساتھ مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکا کے ساتھ مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے صدر بائیڈن کے خطاب کو تاریخی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ ملکر چیلنجوں سے نمٹنے کا آرزو مند ہے۔

عادل الجبیر نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب نے مشترکہ دشمنوں کے خلاف ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی اور آئندہ بھی مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائئڈن کی تقریر نے تنازعات کے حل کےلیے’ دوستوں اور اتحادیوں‘ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا کہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

Comments

- Advertisement -