تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: خبردار! ایکشن لیا جاسکتا ہے

ریاض: سعودی قانونی امور کی ماہر نوال الشمری نے متنبہ کیا ہے کہ ٹریفک حادثے یا مجرمانہ سرگرمی کی تصویر لینا بھی خلاف قانون ہے جس پر ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

نوال نے خبردار کیا کہ سعودی عرب میں بغیر اجازت کے کسی کی بھی فوٹو بنانا قانونی طور پرجرم تصور کیا جاتا ہے جبکہ کسی بھی حادثے خواہ وہ ٹریفک حادثہ ہو یا مجرمانہ سرگرمی اس کی بھی عکاسی کرنا خلاف قانون ہے۔

قانونی امور کی ماہر کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جسے علم نہ ہو اور اس کی تصویر لے کی جائے تو یہ بھی جرم ہے، اس صورت میں قانون کی شق 19 کے تحت ایک ہزار ریال جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

Pin on ۩۞۩Naqabi۩۞۩

قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو ویڈیو وتصاویر ڈیلیٹ کرنا ہوگی اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

نوال الشمری نے مزید کہا کہ خلاف ورزی دوبارہ دہرائے جانے پرجرمانے کی رقم بھی ڈبل ہوجاتی ہے، حادثے یا کسی فعل کی تصویر اس وقت بنائی جاسکتی ہے جب تصویر بنانے والا براہ راست اس حادثے یا واقعے کا فریق ہو۔

خیال رہے کہ مملکت میں عوام کی نجی اور ذاتی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ قانون نافذ العمل ہے۔

Comments

- Advertisement -